
ہمارے بارے میں
برصغیر کی ممتاز ترین طبی شخصیت علامہ حکیم حافظ خواجہ رضوان احمد کی سرپرستی میں یہ ادارہ ۱۹۲۴ء میں قائم ہوا تھا اُس وقت سے آج تک یہ ادارہ
سر گرم خدمت اور مصروف اشاعت ہے۔
اس کی شائع کردہ کتب کو جس وقعت کی نظر سے دیکھا گیا اور اس کی مطبوعات کو جو مقبولیت حاصل ہوئی ہے وہ روز روشن کی طرح عیاں ہے۔ گو کہ خواجہ صاحب اب ہمارے کہ درمیان نہیں لیکن وہ ایسے مضبوط ادارہ کی بنیاد ڈال گئے ہیں جس کے مقاصد میں ایسی معیاری مستند اور فکر انگیز کتابوں کی اشاعت شامل ہے جس سے مطالعہ کا صحیح ذوق، فن میں ترقی، صحت ،فکری، صحت جسمانی اور میلی شعور میں اضافہ ہو. اب تک اہل علم خواجہ صاحب کی طبی تصنیفات سے مستفید ہوتے رہے لیکن اُن کی غیر طبی تصنیفات کا معیار اس سے کہیں زیادہ آگے نظر آتا ہے ان کتابوں کی اشاعت جلد ہی شروع ہونے والی ہے۔
مکتبہ دار التاليفات تمام طبى مصنفین کی کتب کی اشاعت اور فروخت میں ممد و معاون ثابت ہو گا۔ ساتھ ایلو پیتھک ہو میو پیتھک اور بایو کیمک کتب کی فروخت جاری رکھے گا۔ دو
امید ہے کہ آپ ہمارے اس مقصد کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے ملتی اور تعمیری لٹریچر کی نشر واشاعت میں ہمارے ساتھ اپنا گر انقدر تعاون فرمائیں گے.
خادم فن خواجہ جاوید اقبال